ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کا مختلف بازاروں کا دورہ ، اشیاخوردو نوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا

115
Price Control
Price Control

بٹگرام۔ 31 مئی (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام عامر اﷲ نے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور اشیاخوردو نوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دکانداروں کو جاری کردہ سرکاری نرخنامہ پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے گوشت کی دکانوں ، سبزی اور جنرل سٹور کی چیکنگ کی اور خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں جرمانے بھی کئے۔