ایبٹ آباد۔ 16 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ایبٹ اباد خالد اقبال کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر I ثناءفاطمہ نے سینئر موٹر وہیکل ایگزامینر محمد انور خان کے ہمراہ سلہڈ اور بانڈہ املوک میں ڈولی لفٹوں کی سیفٹی سے متعلق ان کا معائنہ کیا۔ انہوں نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے حوالہ سے لفٹوں کی سیفٹی اور فٹنس کا جائزہ لیا اور لیفٹ مالکان کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام تر حفاظتی اقدامات بروئے کار لا کر ہی ڈولی لیفٹوں کو زیر استعمال لایا جائے، حفاظتی اقدامات کے حوالہ سے قانون پر مکمل عمل درآمد کیا جائے، کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈولی لیفٹوں کی چیکنگ کا باقاعدگی سے سلسلہ جاری رکھیں گے۔