ایبٹ آباد۔ 15 مارچ (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنیٰ اقبال نے انسپکٹر انڈسٹریز، کنزیومر پروٹیکشن اور انسپکٹر فوڈ کے ہمراہ تحصیل حویلیاں میں فروٹ، سبزی، گوشت، کریانہ، دودھ و دھی، چکن، سموسہ پکوڑہ اور دیگر اشیاءخوردونوش کی دکانوں کا معائنہ کر کے قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنایا۔
انہوں نے امیر معاویہ چوک کمپلینٹ سیل کا بھی معائنہ کیا اور شہریوں کی جانب سے موصول شکایات پر عمل درآمد یقینی بنایا۔ انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ کسی بھی دکاندار سے متعلق آپ کو کوئی شکایت ہے تو فوری طور پر کمپلینٹ سیل میں ان کا اندراج کروائیں، اس پر ضرور کارروائی ہو گی۔ تاجر برادری بھی رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں زیادہ منافع کی بجائے کم منافع پر اشیاءخوردونوش فروخت کریں تاکہ غریب آدمی بھی شام کو اپنے بچوں کے ساتھ بہتر انداز میں افطار کر سکے۔