23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ٹو کےڈسٹرکٹ فوڈ عملہ کے ہمراہ پشت بازار...

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ٹو کےڈسٹرکٹ فوڈ عملہ کے ہمراہ پشت بازار میں گوداموں پر اچانک چھاپے ،1800بوری چینی برآمد

- Advertisement -

باجوڑ ۔ 10 ستمبر (اے پی پی):چینی کے مصنوعی بحران کے خاتمہ کےلئے ضلع باجوڑ کے مختلف بازاروں /گوداموں پر ضلعی انتظامیہ کے چھاپے جاری ہیں ،اس ضمن میں آج ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ٹو ثناء اللہ نے ڈسٹرکٹ فوڈ عملہ کے ہمراہ پشت بازار میں کئی گوداموں پر اچانک چھاپے مارے جہاں ایک گودام میں 1000ہزار بوری جبکہ دوسرے گودام سے 800 بوری چینی برآمد ہوئی ،گودام مالکان سے چینی کی خرید کا تمام ریکارڈ طلب کیا گیا،

ایک نے 9200روپے پر فی بوری کی حساب سے خرید کی تھی جبکہ دوسرے نے 8600 روپے کے حساب سے خرید کی ، پشت بازار میں آج وافر مقدار میں چینی دستیاب تھی جو کہ فی بوری 8500 روپے پر فروخت ہورہی تھی ،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے وارننگ دیتے ہوئے احکامات جاری کئے کہ چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرنے اور ذخیرہ اندوزں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جا ئے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388776

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں