ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہری پور کا زیر تعمیر نیو تحصیل فیملی اینڈ چلڈرن پارک کا دورہ

62

ہری پور۔ 31 جنوری (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کا زیر تعمیر نیو تحصیل، فیملی اینڈ چلڈرن پارک نزد سروس ڈیلوری سنٹر ہری پور کا اچانک دورہ کیا ۔ گزشتہ روز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شاہد اقبال خٹک نے ہمراہ تحصیل میونسپل آفیسر اور انجنیئر ٹی۔ایم۔

اے ہریپور نے زیر تعمیر نیو تحصیل فیملی اینڈ چلڈرن پارک نزد سروس ڈیلوری سنٹر ہری پور کا دورہ کیا اور جاری کام کا جائزہ لیا۔ دوران دورہ تحصیل میونسپل آفیسر ہریپور نے بتایا کہ تقریباً 60فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جس میں چلنے کا راستہ، بچوں کے جھولے اور واش رومز وغیرہ شامل ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ پارک کی تعمیر میں معیار کو برقرار رکھا جائے اور پارک کے باقی ماندہ کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تا کہ عوام جلد از جلد اس پارک سے مستفید ہو سکے۔