پشاور۔ 15 دسمبر (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور انجینئر مصباح وحید نے ورسک روڈ پر بازاروں کا دورہ کیا اور گراں فروشی اور سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پرمتعدد دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔
انہوں نے دکانداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری نرخ کے مطابق اشیاخوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائےبصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔