ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا دورہ بٹگرام بازار، اشیائےخوردو نوش کی سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر کئی دکانداروں پر جرمانے عائد

193
Bitgram Bazaar
Bitgram Bazaar

بٹگرام۔ 15 جولائی (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فیاض احمد نے اشیائےخوردو نوش کی سرکاری نرخنامہ پر عمل درآمد اور دستیابی کو یقینی بنانے کےلئے بٹگرام بازار کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مرغ شاپس، ہوٹل، سبزی اور جنرل سٹورز کی چیکنگ کی اور خلاف ورزی پر کئی دکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان پر جرمانے عائد کئے۔

انہوں نے متعدد دکانداروں کو وارننگ دیتے ہوئے صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیائےخوردونوش کی فروخت یقینی بنائیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔