ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا کوہاٹ روڈ پر سلانٹی، چپس اور پا پڑ بنانے والی فیکٹری کا معائنہ، ناقص صفائی انتظامات پر مالک گرفتار

192
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر

پشاور۔ 30 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر پشاورشاہ فہد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید احسان علی شاہ نے کوہاٹ روڈ پرسلانٹی، چپس اور پا پڑ بنانے والی فیکٹری کا معائنہ کیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیکٹری میں صفائی کی ناقص صورتحال اور غیر معیاری آئل کے استعمال اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہ فہد نے سلانٹی، چیس، پاپڑ اور دیگر فیکٹری مالکان کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی فیکٹری میں صفائی کی حالت بہتر بنائیں اور حفظان صحت کے اصولوں پر سختی سے عمل کریں بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی ۔

ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد نے انتظامی افسران کو اپنے علاقوں میں سلانٹی و چپس بنانے والی فیکٹریوں کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔