- Advertisement -
ایبٹ آباد۔ 9 مئی (اے پی پی):ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام جاری ایف اے/ایف ایس سی امتحانات کے دوران مانیٹرنگ، نقل کے رحجان کی حوصلہ شکنی اور شفافیت کے حوالہ سے اقدامات جاری ہیں۔
حکومتی ہدایات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوام دوست ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء ﷲ خان کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمیم ﷲ نےمیٹرک کے جاری امتحانات کے دوران گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر ون ایبٹ آباد کا دورہ کیا، امتحانات کے دوران نقل کی حوصلہ شکنی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے حوالہ سے مانیٹرنگ کی اور سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594789
- Advertisement -