ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہستان لوئر کی انسداد پولیو مہم کے پہلے دن کی مارننگ اسمبلی میں شرکت ،یومیہ ہدف مکمل کرنے کی ہدایت

105
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہری پور کے مختلف مراکز صحت کے دورے ، پولیو مہم ٹیموں کی چیکنگ کی

پٹن۔ 21 اپریل (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوہستان لوئر عدیل حسین شاہ نے یونین کونسل کیال میں علی الصبح انسداد پولیو مہم کے پہلے دن کی مارننگ اسمبلی میں شرکت کی اور پولیو ٹیموں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے پولیو ٹیموں سمیت ایریا انچارج کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کا ہدف ہر صورت مکمل کیا جائے اور اس بابت کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

دریں اثنا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ کی اور بچوں کے فنگر مارکس اور ڈور چاکنگ بھی چیک کی۔