کوئٹہ۔ 09 مئی (اے پی پی):ایڈیشنلنےکہا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے، بلوچستان کانسٹیبلری امن وامان کے لیے ہمہ وقت تیار ہے،یہاں ہیڈ کواٹرز بدر لائن میں سیکورٹی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ بلوچستان میں چینی باشندوں کی سیکورٹی کو مزید موئثر بناجائے ، اجلاس میں ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری (ریٹائرڈ) لیفٹیننٹ کمانڈر عطاء اللہ شاہ سمیت دیگر افسران نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔ آغا محمد یوسف نے کہا کہ لائنز کی سیکورٹی کو فول پروف کیا جائے اور جوانوں کو حالات کے مطابق ڈیوٹی کے بارے میں بریف کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بلوچستان کانسٹیبلری کی وجہ سے امن وامان قائم ہے۔ بلوچستان کانسٹیبلری کو مکمل طور پر سیٹلائٹ مانیٹرنگ سسٹم پر شفٹ کر رہے ہیں ، انہوں نے تمام زونل کمانڈرز کو ہدایات کیں کہ گشت میں تمام نفری کو چیک کیا جائے اور نفری کو دوران ڈیوٹی چوکس رہنے کی تاکید کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان ہر قسم کی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لئے الرٹ ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595082