ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس نے شاہ مقصود انٹرچینج پر کارروائی میں طالب علم سے منشیات برآمد کر لی

129
Drug smugglers
Drug smugglers

ایبٹ آباد۔ 6 دسمبر (اے پی پی):ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس ایبٹ آباد نسیم خان نے شاہ مقصود انٹرچینج پرکارروائی کے دوران طالب علم سے منشیات برآمد کر لی۔

جھنگی سیداں ایبٹ آباد کا رہائشی سیکنڈ ایئر کا طالب علم عبدالرحمن سے متعلق محکمہ ایکسائز پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ وہ گاڑی میں منشیات لیکر آ رہا ہے جس پر تھانہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے طالب علم کو گاڑی سے اتار کر اس کی تلاشی لی،

ملزم کے قبضہ سے 1212 گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا ۔ ایکسائز تھانہ میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔