پشاور۔ 19 جنوری (اے پی پی):ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے ڈی پی او آفس کے مختلف برانچز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تمام سٹاف کی حاضری و کمپیوٹرائز ریکارڈ چیک کیا اور تمام برانچز میں مختلف ڈیسک پر مامور ملازمین کا کام کا جائزہ لیا۔
ترجمان سوات پولیس کے مطابق انہوں نے تمام ملازمین کو احسن طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دینے کےساتھ ساتھ دفتر میں بروقت حاضری، عوامی کی خدمت، پولیس اہلکاروں کے دفتری کام بروقت نمٹانے و ریکارڈ کی درستگی اور صفائی کا خاص رکھنے کے متعلق ضروری ہدایت کی