ایڈیشنل سیشن جج ہری پور محمد فرید نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی،ہسپتال منتقل

110
ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے حرابہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تینوں مجرمان کو عمر قید اورجرمانہ کی سزائیں سنا دیں

ہری پور۔ 21 اگست (اے پی پی):ایڈیشنل سیشن جج ہری پور محمد فرید کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا،وہ نماز کی ادائیگی کےلئے مسجد میں داخل ہو رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ شروع کر دی، دو گولیاں لگنے کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے۔

ایڈیشنل سیشن جج ہری پور محمد فرید کو چھوہر شریف کی مسجد کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا، حادثے کے فوری بعد اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، نمازیوں اور مقامی افراد نے شدید زخمی حالت میں محمد فرید کو فوری طور پر پہلے ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کیا تاہم ان کی حالت انتہائی تشویشناک حالت ہونے پر انہیں اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔