ایڈیشنل سیکرٹری شفقت جلیل کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

79

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وزارت اطلاعات و نشریات نے ایڈیشنل سیکرٹری شفقت جلیل کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ وزارت اطلاعات و نشریات سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے آفیسر شفقت جلیل کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔