برسلز۔12دسمبر (اے پی پی):ایڈیشنل سیکرٹری (یورپ) وزارت خارجہ امور سفیر شفقت علی خان نے یورپی یونین کی یورپین ایکسڑنل ایکشن سروس کے مینجنگ ڈائریکٹر نکلاس کوارنسٹروم سے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔
بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر بھی بات چیت ہوئی۔