ملتان ۔ 21 مئی (اے پی پی):ایڈیشنل چیف انینئر کجنسٹرکشن میپکو فرحان شبیر ملک نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 6افسران او ر ملازمین کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کارروائی کرتے ہوئے او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان میں خدمات سرانجام دینے والے ہیڈ ڈرافسٹمین گریڈ اے شہزاد حسین کے خلاف دو کیسز میں الزامات ثابت ہونے پر ایک
ایک سال کے لئے دو سالانہ انکریمنٹس روک دی ہیں جبکہ 4کیسز میں تنبیہ کی گئی ہے۔ کنسٹرکشن سب ڈویژن لیہ کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ Iشکیل احمد، کنسٹرکشن سب ڈویژن بہاولپور کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈIمحمد اکرم ساجد،لائن سپریٹنڈنٹ گریڈIIارباب خالد، کنسٹرکشن سب ڈویژن خانیوال کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈIمحمد راشد، کنسٹرکشن سب ڈویژن لودہراں کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈIمحمد ایوب وٹو
کنسٹرکشن سب ڈویژن بہاولپور کے لائن مین گریڈIIفیصل صدیق کو تنبیہ کی گئی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599814