34.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومزرعی خبریںایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سرگودھا ڈاکٹر تنویر اشرف کلیار کا سول ویٹرنری...

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سرگودھا ڈاکٹر تنویر اشرف کلیار کا سول ویٹرنری ہسپتال تحصیل سلانوالی کا دورہ

- Advertisement -

سرگودھا ۔ 22 مئی (اے پی پی):ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سرگودھا ڈاکٹر تنویر اشرف کلیار نے سول ویٹرنری ہسپتال تحصیل سلانوالی کا دورہ کیا۔ اس موقع پراُنہوں نے سٹاف کی حاضری کو چیک کرنے کے علاوہ تمام شعبہ جات کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر تنویر اشرف کلیار نے افسران و سٹاف کی کارکردگی کو سراہا ۔

اُنہوں نے سٹاف کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کسان فلاحی پروگرام ،لائیو سٹاک کارڈ فارمرز کے فیز ٹو کے بارےمیں آگاہی فراہم کی ۔ اُنہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک کارڈ فارمرز فیز ٹو کے بارے میں مویشی پال بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کرکے اُنہیں رجسٹرڈ کریں

- Advertisement -

تاکہ ’’پہلے آئیے پہلے پائیے‘‘ کی بنیاد پر خوش نصیب لوگ زیادہ سے زیادہ اس پروگرام سے مستفید ہوں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک سلانوالی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600247

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں