چنیوٹ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل چنیوٹ طلحہ سعید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ چنیوٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری کنٹرول بورڈ شہزاد سلیم،تینوں تحصیلوں کے ڈرگ انسپکٹرز اورممبران ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈنے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر کے16کیسز پر بحث کی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طلحہ سعید نےایک کیس کو ڈرگ کورٹ بھجوانے،11 کووارننگ جبکہ 3کیس کی دوبارہ رپورٹ منگوانے اور ایک کو ملتوی کرنے کا حکم دیا گیا
۔اجلاس میں میڈیکل سٹور مالکان کو سختی کیساتھ ہدایت کی گئی کہ وہ لائسنس کی شرائط کے مطابق کام کریں ورنہ انکے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طلحہ سعید کا کہنا تھا کہ صحت کے معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں،غیر معیاری، جعلی ادویات بیچنے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائی کسی رعایت کے مستحق نہیں