24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلات نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر چار روزہ...

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلات نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر چار روزہ انسدادپولیومہم کا افتتاح کردیا

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 30 اگست (اے پی پی):بلوچستان کے شہرقلات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر چار روزہ انسدادپولیومہم کا باقائدہ افتتاح کردیا۔اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر انجم بلوچ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نصراللہ لانگو ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ یونیسیف کے عمیر احمد ڈی ایس اوماہ نور بلوچ ایل ایچ ایس بی بی ساجدہ بشیر ویکسینیٹرجمیلہ صدیق نے بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انجم بلوچ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو چارروزہ پولیو مہم سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ پولیو مہم یکم ستمبر 2025 سے شروع ہوکر4 ستمبر2025 تک جاری رہیگا پورے ضلع کے 19 یونین کونسلز میں39636 بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے۔

- Advertisement -

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ نے کہاکہ پولیو ٹیمیں گھرگھر جاکر پانچ سال تک کےتمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے ایریا سپروائزرز ٹیموں کی اچھی طرع نگرانی کریں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے والدین سیاسی سماجی کارکنان علماء کرام شعراء ادباء اور صحافی برادری اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔پولیو سے پاک معاشرے کی تشکیل ہم سب کا بنیادی مقصد ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں