بٹگرام۔ 24 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)بٹگرام ضیا الرحمن کی سربراہی میں اقلیتی برادری کے مسائل سے متعلق ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے سربراہان اور اقلیتی برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں اقلیتی برادری کے نمائندگان نے اپنے مسائل پیش کئے جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ضیا الرحمن نے متعلقہ محکموں کے ذمہ داران کو ان مسائل کے فوری حل کے بارے احکامات جاری کئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں، اقلیتی برادری کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ضلع بھر میں موجود اقلیتیں ہر طرح سے محفوظ ہوں، ان کے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کئے جاتے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586874