بھکر۔ 24 اگست (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بھکرعباس رضا ناصر نےچہلم امام حسین ؓکے سلسلہ میں جلوس روٹ کا تفصیلی دورہ کیا ۔اس موقع پر لائسنس داران سید آصف رضا عابدی، سید قلب عباس نقوی، انتظامی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران بھی ہمراہ تھے ۔
اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر نے جلوس روٹ کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ دار افسران کو ہدایات جاری کیں کہ جلوس روٹ پر تجاوزات کا فی الفور خاتمہ یقینی بنایا جائے،سٹریٹ لائٹس کی فعالیت اور جلوس کے راستوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو فنکشنل حالت میں رکھا جائے۔
اے ڈی سی جی نے لائسنس داران سے بات چیت کی اور جلوس کے راستوں پر انتظامی امور سمیت عمدہ سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے یقین دہانی کروائی۔