ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس کا گورنمنٹ پرائمری سکول میر پورکا دورہ

86

ایبٹ آباد۔ 9 مئی (اے پی پی):حکومتی ہدایات کے مطابق تعلیم کی بہتری اور مانیٹرنگ کے حوالہ سے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس امان ﷲ سعید نے گورنمنٹ پرائمری سکول میر پور کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کلاس رومز کا معائنہ کیا، سٹاف سے ملاقات کی، صفائی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور طلبہ کی بہترین تعلیم و تربیت کے حوالہ سے سکول انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں۔