ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) پشاور کی زیر صدارت عید الاضحی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا

195
cattle mandi
جڑواں شہروں میں عیدالاضحیٰ کے پہلے دن بھی جانوروں کی خریدوفروخت جاری رہی

پشاور۔ 07 جون (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) پشاور کی زیر صدارت عید الاضحی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انتظامی افسران سمیت ضلعی محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں عید الاضحی میں پشاور میں مویشی منڈیوں کے قیام اور اس حوالے سے ضابطہ اخلاق اور عوامی سہولیات کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) پشاور نے ہدایت کی کہ تحصیلوں میں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی مویشی منڈیوں میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاران موجود رہیں گے اور منڈیوں میں عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی اور انٹری گیٹ پر محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرینری ڈاکٹر جانوروں کو چیک کریں گے اور انٹری پوائنٹ پر تمام جانوروں پر سپرے کیا جائے گا اور منڈیوں میں صفائی کی حالت کو بہتر بنایا جائے گااور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ پولیس اور ٹریفک پولیس اہلکار بھی موجود رہیں گے

تاکہ سیکیورٹی سمیت ٹریفک کی روانی میں بھی خلل نہ پڑے اور عوام کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اجلاس میں مویشی منڈی مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ مویشی منڈیوں میں حکومتی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں اور عوام کی سہولت کے لیے منڈی میں جانوروں کے لیے الگ جگہیں مقرر کریں اور جانوروں کے لیے بانسوں کی باڑ لگائیں اور راستوں کو جدا کریں تاکہ عوام کو آسانی اور سہولیات میسر ہو سکیں۔