ڈیرہ غازی خان۔ 11 جنوری (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازی خان میاں رضوان نذیر نے بنیادی مرکز صحت چوٹی بالا کا دورہ کیا اور پولیو ٹیموں کی ورکنگ،سٹاف کی حاضری اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
اے ڈی سی آر نے پولیو ورکرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی سختیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فرائض منصبی کوہرصورت پورا کیا جائے اور روزانہ کا ٹارگٹ ضرور حاصل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسئلہ کو فوری افسران کے نوٹس میں لایا جائے تاکہ اس کو حل کرنے کے لئے فوری پیش رفت کی جائے۔
اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری ودیگر افسران ہمراہ تھے۔