ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قصور کا بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کا اچانک دورہ

120

قصور۔ 06 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر اویس نے بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات،میڈیسن کی دستیابی،صفائی ستھرائی اور ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔ انہوں نے بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کا اچانک دورہ کر کے ایمرجنسی، آؤٹ ڈور، میڈیکل، سرجیکل، بچہ وارڈ، میڈیسن سٹور سمیت دیگر وارڈز اور شعبوں میں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی اور شہریوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور فراہم کردہ طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ اس موقع پر ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے،ڈاکٹر وپیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر عملہ کو اپنی ڈیوٹی کو ایمانداری کیساتھ سرانجام دینے کی ہدایت کی۔\378