ڈیرہ غازی خان۔ 05 جنوری (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کے بلاک شناختی کارڈز بارے اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفیٰ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں سلمان آفاق،غلام اکبر کھوسہ،محمد اظہر،محمد صدیق،اللہ بخش،حق نواز ودیگر افسران شریک تھے۔اجلاس میں بلاک شناختی کارڈز کے کیسز کا جائزہ لیاگیا اور سائلین کا موقف بھی سنا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام مصطفیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر بلاک شناختی کارڈ زکی بحالی انتظامیہ کی ترجیح ہے،تمام سٹیک ہولڈرز اس حوالے سے اراضی،ملکیتی و دیگر مطلوبہ کوائف ضرورفراہم کریں،اس سلسلہ میں متعلقہ ادارے بروقت اپنی رپورٹس دیں،پروسیجر پر مکمل عمل کرکے بلاک شناختی کارڈ بحال کئے جائیں گے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہری بھی مطلوبہ ریکارڈ اور ثبوت دیں تاکہ ان کے کیسز کو حل کرنے میں آسانی ہو سکے۔