ایبٹ آباد۔ 30 اپریل (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد گوہر علی کی زیر صدارت بدھ کے روز ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ڈینگی کنٹرول اور تیاری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے متعلقہ محکمہ جات کو ٹھوس اقدامات کرنے پر زور دیا اور محکمہ صحت کو تمام بنیادی مراکز صحت کے اندر ڈینگی کنٹرول سے متعلق اقدامات کی ہدایت کی تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچا جاسکے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے لوگوں میں ڈینگی کنٹرول کی آگاہی کے لیے سپیشل مہم کے حوالے سے بھی محکمہ صحت اور دیگر محکمہ جات کو حکم دیا۔ جلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شکیل سرور،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال،ایم ایس ڈی ایچ کیو،ڈی ای او میل،ڈی ای او فیمیل،واسا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590454