31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور کا اسسٹنٹ کمشنر غازی خولہ طارق کے...

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور کا اسسٹنٹ کمشنر غازی خولہ طارق کے ہمراہ بی ایچ یو بیٹ گلی میں کھلی کچہری کا انعقاد

- Advertisement -

ہری پور۔ 23 مئی (اے پی پی):تحصیل غازی کی دور افتادہ یونین بیٹ گلی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور نے اسسٹنٹ کمشنر غازی خولہ طارق کے ہمراہ بی ایچ یو بیٹ گلی میں ایک کھلی کچہری منعقد کی۔

یہ کھلی کچہری ضلع ہری پور کے دور دراز علاقے، یونین کونسل بیٹ گلی میں واقع ہے۔ کھلی کچہری میں مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جن کی شکایات کو سنا گیا اور ان کے حل کے لیے متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

- Advertisement -

اس موقع پر تحصیلدار غازی، ڈی ایچ او غازی اور دیگر محکمہ جات کے افسران بھی موجود تھے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600768

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں