ہری پور۔ 23 جون (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور ڈاکٹر عادل ایوب کی زیرصدارت محکمہ مال اور لینڈ کمپیوٹرائزیشن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیٹابیس، تحصیلداران گردآورز اور تحصیلداران سروس ڈیلیوری سنٹرز نے شرکت کی۔
محکمہ مال کے افسران نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور کو ماہ مئی 2025 میں کی گئی کارکردگی کے بارے میں بریف کیا۔ لینڈ کمپیوٹرائزیشن میں عوام کی شکایات کے بارے میں بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور نے تمام متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔