ایڈیشنل ڈیپٹی کمشنر ریونیو شہر ینہ جونیجو کی زیر صدارت ماہانہ ریونیو ریکوری متعلق میں محکمانہ افسران اہلکاران کا اجلاس

85
Punjab Govt

ننکانہ صاحب ۔ 11 فروری (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہرینہ غلام مرتضی جونیجو کی زیر صدارت ریونیو ریکوری کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر ریونیو افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ

سرکاری واجبات کی وصولی تمام ریونیو افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے حکومت کی طرف سے دئیے گے اہداف کے مطابق ریکوری کی رفتارکو تیز کیا جائے۔ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام ریونیو افسران کی ماہانہ کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ بھی لیا۔