ایڈیلیڈ۔3جنوری (اے پی پی): سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ اور روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدوف اے ٹی پی ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ون ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ نوویک جوکووچ نے فرانسیسی حریف کھلاڑی کونسٹینٹ لیسٹین کو شکست دے کر جبکہ روسی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل مدویدوف نے اطالوی حریف کھلاڑی لورینزو سونیگو کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ رواں سال کا پہلا اے ٹی پی ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ون ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر ایڈیلیڈ میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ منگل کو کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں نوویک جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی کونسٹینٹ لیسٹین کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے ہرا دیا۔ ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ کا آسٹریلیا میں واپسی پر مثبت استقبال کیا گیا ۔سربین کھلاڑی کو 2022 آسٹریلین اوپن سے قبل اس جو کووڈ ویکسی نیشن نہ کرانے کی وجہ سے ملک بدر کر دیا گیا تھا۔جوکووچ کی تین سالہ ویزا پابندی نومبر میں ختم کر دی گئی تھی، جس سے انہیں ملک میں داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔21 بار کے گرینڈ سلام چیمپئن کو پورے میچ میں ہجوم کی زبردست حمایت حاصل رہی ۔35 سالہ نوویک جوکووچ اس وقت مردوں کی عالمی درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ایک اور میچ میں روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدوف نے اٹلی کے حریف کھلاڑی لورینزو سونیگو کو شکست دی ۔ اطالوی کھلاڑی میچ کے دوران فٹنس مسائل کے باعث میچ سے دستبردار ہوگئے ۔\932
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=344558