ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی کالے شیشوں اور غیر نمونہ، فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں ، 28 گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل

108
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی کالے شیشوں اور غیر نمونہ/فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی ،711گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے کالے شیشوں اور غیر نمونہ، فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیوں کے دوران 28 گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی۔

ترجمان آئی سی ٹی کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے اے ای ٹی اوز ، ٹریفک پولیس کے ہمراہ ایچ نائن بازار اور الشفا ہسپتال میں گاڑیوں کو چیک کیا اور اس دورانِ متعدد گاڑیوں کو چیک کیا گیا، جن میں رنگین شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس والی 28 گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی اور ان گاڑیوں کی رجسٹریشن رنگین شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس اتروانے کے بعد بحال کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گاڑیوں سے فی الفور رنگین شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس اتار دیں اور صرف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے منظور شدہ نمبر پلیٹس کا استعمال کریں تاکہ کاروائی سے بچا جاسکے۔

واضح رہے کی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اور اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا مشترکہ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔