28.2 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںایکسائز بیورو اور تھانہ ایکسائز مردان  نے بین الاقوامی منشیات سمگلر گرفتار...

ایکسائز بیورو اور تھانہ ایکسائز مردان  نے بین الاقوامی منشیات سمگلر گرفتار کر لیا، ہیروئن برآمد

- Advertisement -

پشاور۔ 30 اگست (اے پی پی):ایکسائز اینٹیلی جنس بیورو اور تھانہ ایکسائز مردان نے نوشہرہ مردان روڈ پر اہم کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی منشیات سمگلر گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلئے۔ محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کے ترجمان کے مطابق ایکسائز اینٹیلی جنس بیورو اور تھانہ ایکسائز مردان  نے نوشہرہ مردان روڈ پر اہم کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی منشیات سمگلر عقل جان ولد فیروز خان ساکن کوکی خیل، علی مسجد کو گرفتار کر لیا۔

ملزم سے 57 عدد (347 گرام) ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلئے گئے۔ملزم اسلام آباد ائیر پورٹ سے دبئی جانے والا تھا، ملزم سے پاسپورٹ اور ائیر ٹکٹ ضبط کرلئے گئے۔ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ایکسائز مردان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384293

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں