ایکسائز ٹیکسیشن اینٹی نارکو ٹیکس انچارج لسبیلہ فیصل کھوسہ تحصیلدار اوتھل عبدالغفور موندرہ کا اوتھل میں واقع وائن اسٹور کا دورہ

134

کوئٹہ۔ 13 نومبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ایکسائز سائوتھ زون محمد زمان اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ کی ہدایت پر ایکسائز ٹیکسیشن اینٹی نارکو ٹیکس انچارج لسبیلہ فیصل کھوسہ، تحصیلدار اوتھل عبدالغفور موندرہ نے اوتھل میں واقع وائن اسٹور کا دورہ کیا۔ انہوں نے وائن اسٹور کا تمام ریکارڈ چیک کیا جس میں لائسنس،رینیول فیس کوٹہ،Lpرجسٹرڈ،نوکرنامہ،اسٹاک اوردیگر ریکارڈ چیک کرنے کے بعد وائن اسٹور کو قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ساوتھ زون محمد زمان اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ کی ہدایت پربغیر لاِئسنس والے وائن اسٹوروں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔

کسی بھی وائن اسٹور کے مالک کو قانون سے کھلواڑ کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے اور قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ایکسائز ٹیکسیشن اینٹی نارکو ٹیکس انچارج لسبیلہ فیصل اقبال کھوسہ نے کہا کہ تمام وائن اسٹور مالکان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ مسلمانوں کو شراب یا