ایکسائز پولیس نصیرآباد کی کارروائی ،کار کے خفیہ خانوں سے 11 کلو چرس برآمد ،دو ملزمان گرفتار

168
گرفتار

ڈیرہ مراد جمالی۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹکس پولیس نصیرآباد نے کارروائی میں بلوچستان سے اندرون سندھ چرس اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا ۔کار کے خفیہ خانوں سے گیارہ کلو چرس برآمد جبکہ دو افراد کو گرفتار کرکے کار کو قبضے میں لے لیا ۔

سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹکس بلوچستان ظفر علی بخاری اور ڈی جی ساؤتھ زون محمد زمان کی خصوصی ہدایت پر ای ٹی او نصیر آباد فرید اللہ کاکڑ کی نگرانی میں ایکسائز انسپکٹر عمران عمرانی، انسپکٹر خیر جان بلوچ دیگر اہلکاران محمد رفیق عمرانی ، رجب علی،مصری خان ،غفار علی ،محمد یوسف، عبدالغنی ، عابد علی نے خفیہ اطلاع پر سندھ بلوچستان قومی شاہراھ پر چیکنگ شروع کردی چیکنگ کے دوران ایک ٹوڈی کار نمبری440.ASFان کی تلاشی لی گئی تو ان کے خفیہ خانوں سے گیارہ 11 کلو چرس برآمد کرکے دو افراد نعمت اللہ سومرو اور سعید احمد سومرو ساکن شکار پور کو گرفتار کرکے کار کو قبضے میں لے لیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے