ایکسائز پولیس نےایبٹ آباداورمانسہرہ میں کارروائیاں کرکےپانچ منشیات فروش گرفتارکرلیے

162
منشیات فروش

ایبٹ آباد۔ 26 اکتوبر (اے پی پی):تھانہ ایکسائز پولیس ایبٹ آبادنےپانچ منشیات فروش گرفتارکرکےمقدمات درج کرلیے،تھانہ ایکسائزپولیس ایبٹ آبادنےپہلی کارروائی میں مانسہرہ کےلوکل منشیات فروشوں کےخلاف چھاپہ زنی کرکےتین ملزمان گرفتارکرکے2200 گرام چرس برآمدکرلی،

ایبٹ آبادمیں دوسری کارروائی کےدوران دومنشیات فروش گرفتار کرکے338 گرام آئس اور1176 گرام چرس برآمدکرلی،ابتدائی تفتیش کےمطابق گرفتارملزمان مبینہ طور پر تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی اورفروخت کرتے تھے،ملزمان کےخلاف امتناع منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرکےتفتیش کاآغازکردیاگیا۔