ایکسائیڈ پاکستان کے منافع میں 6ماہ کے دوران 33.6فیصد کمی

161

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):ایکسائیڈ پاکستان کے منافع میں 6ماہ کے دوران 33.06فیصد کمی ہوئی ہے

۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق 30ستمبر2024 کو ختم ہونے والی ششماہی کیلئے ایکسائیڈ پاکستان کا منافع 506ملین روپے رہا ہے جبکہ ستمبر 2023کو ختم ہونے والے6 ماہ کے دوران کمپنی کو 756ملین روپے منافع حاصل ہوا تھا۔

اس طرح سال 2023 کے مقابلہ میں رواں سال 30ستمبر2024 کو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران ایکسائیڈ پاکستان کے منافع میں 250ملین روپے یعنی33فیصدکمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔