ایکسل لوڈ منیجمنٹ کے گاڑیوں کو 2 لاکھ 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان

90
فوڈ سیفٹی ٹیموں کی41 معروف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ ، 1 بند 17کو 3لاکھ سے زائدکے جرمانے

رحیم یارخان ۔ 25 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان خرم پرویز کی زیر صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ایکسل لوڈ اور ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سائر ہ بانوریسکیو 1122، ٹریفک پولیس،ہائی وئے اور پنجاب پولیس سمیت دیگرمحکموں کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اجلاس کو ضلع میں ہونیو الے حادثات اور انکی وجوہات، شہر میں ٹریفک مسائل اور اس کے حل بارے بریفنگ دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ انسداد سموگ مہم کے دوران 967گاڑیوں کو چیک کیا گیا اس دوران 49گاڑیوں کا چالان، 9کو بنداور95ہزار جرمانہ کیا گیا۔سکولز اینڈ کالجز کے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کرنے والی157گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور 22کو بند05گاڑیوں سے ایل پی جی سیلنڈرز تحویل میں لیتے ہوئے9ہزار جرمانہ کیا گیا

،اسی طرح ایکسل لوڈ منیجمنٹ مہم کے دوران 667گاڑیوں کو چیک کیا گیا خلاف ورزی پر 20گاڑیوں کو بند اور 2لاکھ75ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔اس موقع پر حکومت پنجاب کی ہدایت پر ایکسل لوڈ مینجمنٹ قوانین پر عملدرآمد، حادثات کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔