اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ سے متعلق سوشل میڈیا پر فیک نیوز شیئر کی جا رہی ہے جو سراسر جھوٹ پر مبنی ہے، فیک نیوز کی آڑ میں ایک بار پھر افواج پاکستان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ایکسپوز پروپیگنڈا کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سے منسوب ایک بیان کی نشاندہی کی گئی ہے جو سراسر غلط اور بے بنیاد ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ”غزہ کے بجائے ہمیں اپنے ملک کی فکر کرنا چاہئے، ہم امریکا کے بغیر کوئی بیان نہیں دیں گے، امریکا سے اچھے تعلقات ہیں۔
فلسطین کے لئے ہم اپنے تعلقات دائو پر نہیں لگا سکتے۔ امریکا کے بغیر آرمی چیف بھی بیان نہیں دے سکتا، عطاءتارڑ“۔ سوشل میڈیا پر زیر گردش مذکورہ بیان سراسر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578963