ایکسپو دبئی میں ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑیاں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی

110

دبئی ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں منعقد ہونے والے ایکسپو دبئی آئندہ سال 20 اکتوبرشروع ہوگی جس میں 200 سے زیادہ ممالک کے 25 ملین افراد کی شرکت متوقع ہے۔ الامارات الیوم کے مطابق ایکسپو دبئی 2020 میں پویلین اور اسٹالز کے لیے جگہیں الاٹ کرنے والے ادارے کے سربراہ انجینیئر احمد الخطیب نے بتایا ہے کہ اس مرتبہ ایکسپو میں ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑیاں متعارف کرائی جائیں گی۔مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں پہلی بار مہیا ہوں گی۔ متحدہ عرب امارات میں سبز معیشت پروگرام نافذ کیا جارہا ہے۔ اس کے تحت بجلی اور شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں سے متعلق تفصیلات جاری ہوں گی۔دبئی کے محکمہ پانی و بجلی کے ایگزیکٹیو چیئرمین سعید محمد الطایر نے بتایا ہے کہ دبئی میں محمد بن راشدآل مکتوم شمسی توانائی کا ایک اہم ادارہ ہے اس کے تحت شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں تیار کرنے والی تنصیبات قائم کی گئی ہیں۔اسکائی نیوز کے مطابق ایکسپودبئی 2020 کے حوالے سے متعدد تقریبات منعقد ہوں گی۔