ایکسپو ریاض 2030 سے ساڑھے 3 لاکھ شہریوں کو روزگار ملنے کا امکان ہے،سعودی حکام

87
ایکسپو ریاض 2030 سے ساڑھے 3 لاکھ شہریوں کو روزگار ملنے کا امکان ہے،سعودی حکام

ریاض۔4دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی کنگ سعود یونیورسٹی کی مینجمنٹ کی سعودی سوسائٹی کے رکن ڈاکٹر خلیل الذیابی نے کہا ہے کہ ایکسپو ریاض 2030 سے ساڑھے3لاکھ آسامیاں فراہم ہوں گی۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق خلیل الذیابی نے کہا کہ ایک طرف تو ایکسپو ریاض 2030 کی میزبانی کی بدولت ملک کو پے درپے کامیابیاں مل رہی ہیں تو دوسری جانب اس کی بدولت مقامی نوجوانوں کے روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یقین کا باعث یہ تھا کہ ایکسپو کو منظم کرنے کے لیے کامیابی کی تمام شرائط پوری ہو رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایکسپو دنیا کی اہم نمائشوں میں سے ایک ہے، یہ اپنے سائز، اس میں حصہ لینے والوں کی تعداد اور انعقاد کے دورانیے کے حوالے سے بھی دنیا کی بڑی نمائش مانی جاتی ہے،ایکسپو 2030 کی ریاض میں میزبانی سے ملک میں 2024 سے 2030 تک ساڑھے 3 لاکھ آسامیاں پیدا ہوں گی۔