اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):پاکستان پوسٹ نے ایکس رے کی ایجاد کے130 سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کردیا ہے۔ ایکس رے، جسے ”ولیم کونراڈ رونٹیجن” نے 1895 میں ایجاد کیا تھا، نے طب کے شعبے میں انقلاب برپا کردیا۔ اس ایجاد کے بعد بیماریوں کی تشخیص، ہڈیوں کے فریکچر کی شناخت اور سرجری میں نمایاں بہتری آئی۔
سیمنز ہیلتھینیرز نے 1896 میں پہلی ایکس رے مشین تیار کرکے اس ٹیکنالوجی کو مزید آگے بڑھایا۔ جمعہ کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق طب اور تشخیصی دنیا میں ایکس رے کی ایجاد ایک انتہائی اہم قدم ثابت ہوئی، جس نے ایک نئے دور کا آغاز کیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی اہمیت اور بھی بڑھتی جا رہی ہے۔
جدید دور میں مصنوعی ذہانت کے داخلے کے بعد، ایکس رے کو پیچیدہ سرجری اور ذاتی علاج میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ طب کی دنیا میں ایکس رے کے استعمال کو فروغ دینے اور نئے اہداف حاصل کرنے میں سیمنز ہیلتھینیرز کا کردار قابل تعریف ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577017