19.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںایکس پر پابندی کےخلاف عدالت عالیہ کا فل بنچ 17اپریل کوسماعت کرے...

ایکس پر پابندی کےخلاف عدالت عالیہ کا فل بنچ 17اپریل کوسماعت کرے گا

- Advertisement -

لاہور۔12اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر پابندی کے خلاف دائر درخواستوں پر تین رکنی فل بنچ 17 اپریل کو سماعت کرے گا۔فل بنچ کی سربراہی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کریں گی جبکہ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ شامل ہیں۔عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی طلب کر رکھا ہے۔ ان درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایکس کی بندش آزادی اظہار رائے اور معلومات تک رسائی کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580992

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں