اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ایکشن کے ڈر سے لوٹے ظاہر ہونا شروع ہو گئے، سپیکر کو ان ضمیر فروشوں کو تاعمر نا ابل قرار دینے کی کارروائی کرنی چاہئے۔
جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پانچ لوگوں کو 15 سے 20کروڑ ملے، خچروں اور گھوڑوں کی منڈیاں لگ گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ باضمیر ہوتے تو استعفیٰ دیتے اسپیکر کو ان ضمیر فروشوں کو تاعمر نا اہل قراردینے کی کارروائی کرنی چاہئے۔