ایکنک نے آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں بجلی کے متعدد منصوبوں کی منظوری دے دی

180

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی): قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے شونٹر ہائی پاور پراجیکٹ سمیٹ متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی۔ایکنک کااجلاس بدھ کویہاں وزیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارکی زیرصدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں وادی نیلم میں 48 میگاواٹ شونٹر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، گلگت بلتستان میں علاقائی گرڈز کی تعمیر اور سکردو میں 26 میگاواٹ شگر تنگ ہائیڈرو پاور منصوبہ کی منظوری دیدی گئی۔