‏ایکنک اجلاس میں آج پنجاب کی 4 سڑکوں کی اجازت دی ،سڑکوں پر 130 ارب روپے کی لاگت آئے گی،اسدعمر

99

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ ‏ایکنک اجلاس میں آج پنجاب کی 4 سڑکوں کی اجازت دی ،سڑکوں پر 130 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ ‏کمالیہ، شورکوٹ، چوک اعظم اور لیہ روڈ شامل ہے، اسدعمر نے کہا کہ حاصل پور سے بہاولنگر، وہاڑی، پاکپتن، دیپالپور روڈ شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ چوتھی شورکوٹ سے جھنگ کی سڑک شامل ہے۔

ایک دوسرے ٹویٹ میں کہا ہےکہ جنوبی پنجاب کی 16 تحصیل کے دیہی علاقوں کے لئے 96 ارب روپے کی لاگت سے صاف پانی اور صفائی کا منصوبہ آج ایکنک نے منظور کر دیا۔