ایک جدت کی بدولت او جی ڈی سی ایل کی پیداوار میں دس ہزار بیرل تیل کا اضافہ ہوا ہے، حکومت اداروں کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے، وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک

91
پاکستان کے اعلی سطحی پارلیمانی وفد کی یورپی پارلیمنٹ کی نائب صدر کرسٹل شلڈم سے ملاقات

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ محض ایک جدت کی بدولت او جی ڈی سی ایل کی پیداوار میں دس ہزار بیرل تیل کا اضافہ ہوا ہے، حکومت اداروں کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے، ایک فسادی ٹولے نے وطیرہ بنا لیا ہے کہ اداروں کے سربراہان جب بیرون ملک جائیں تو احتجاج کرنا ہے،صرف عوام کو فائدہ دینے والے ادارے اور وزارتیں رہیں گی ۔

جمعرات کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف ایک جدت کی بدولت ا و جی ڈی سی ایل کی پیداوار میں دس ہزار بیرل تیل کا اضافہ ہوا ہے،اگر چار کمپنیاں اس جدت کو اپنا لیں تو آئی ایم ایف کے پروگرام کی ضرورت نہیں رہے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نئی ٹیکناولوجی سے خاموش انقلاب آ رہا ہے،250 ملین ڈالر کی جدت ہوئی ہے ، شلمبرجر ایک پرائیویٹ سیکٹر کمپنی ہے جو پاکستان میں بہترین کام کر رہی ہے۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ہم ترقی اور عوام کی بات کرتے ہیں ، جب بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان آئیں گی تو پاکستان کے نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی، غیر ضروری قوانین جس سے عوام کو دربدر ہونا پڑتا ہے وہ ختم کر رہے ہیں،حکومت اداروں کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے، ڈائون سائزنگ کر رہے ہیں ،صرف عوام کو فائدہ دینے والے ادارے اور وزارتیں رہیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا یہ کرنا درست ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ دیں کہ پاکستان کو برباد کر دیں ،کیا یہ آپ ن لیگ کے خلاف کام کر رہے یا اپنے ملک کے خلاف کر رہے ہیں،امریکی کانگریس میں جو قرارداد پیش کی گئی وہ پاکستان کے خلاف ہے، یہ صرف ایک شخص کی انا کے لیے ملک کو برباد کرنے کو تیار ہیں۔