ایک خاندان کی غلامی کی خاطر ایاز صادق اور خواجہ آصف دروغ گوئی کر رہے ہیں، مشیر برائے احتساب و داخلہ

64

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کےمشیر برائے احتساب وداخلہ شہزاد اکبرنے کہا ہے کہ ‏انتہائی افسوسناک امر ہے کہ ایک خاندان کی غلامی کی خاطر ایاز صادق اور خواجہ آصف دروغ گوئی کر رہے ہیں، یہ اپنی پوری جماعت کو ایک تنگ گلی میں دھکیل رہے ہیں۔جمعرات کو اپنے بیان میں وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب وداخلہ شہزاد اکبر نے کہا کہ اس تنگ گلی میں پاکستان کی عوام انہیں چھوڑ چکی ہوگی، مسلم لیگ کی بیشتر لیڈرشپ بھی ان کے ساتھ نہ ہو گی۔