ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی بجائے اپنی غلطیوں سے سیکھنا ۔ قمر زمان کائرہ

169
وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے قوم کو 75ویں یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم سب کو ملک کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے ۔

اتوار کو پاکستان کی 75ویں یوم آزادی کیا ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ گذشتہ 75سال کے دوران ملک نے کئی اتار چڑھائو دیکھے اور مختلف مراحل سے گزرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی بجائے اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہئے اور پاکستان کو ایک جدید اور خوشحال ملک بنانے کیلئے سخت محنت کرنی چاہئے۔